دولت اور شہرت انسان کی خوشی کا سبب نہیں‘ اچھے تعلقات اہم ہوتے ہیں ‘محکمہ آڈٹ و اکاونٹس ایک چھوٹا سا خاندان ہے‘ ہمیںکوئی پسند نہیںکرتا‘ہم دفتری امور اچھے طریقے سے نہ چلائیں تو دفاتر کے لوگ ہمیں کھا جائیں‘ محکمہ آڈٹ واکونٹس کے ملازمین ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات قائم کے اچھی روایت ڈالیں

اکائونٹنٹ جنرل آف آزادجموں وکشمیر محمد ایاز خان کا تقریب سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)اکائونٹنٹ جنرل آف آزادجموں وکشمیر محمد ایاز خان نے کہا ہے کہ دولت اور شہرت انسان کی خوشی کا سبب نہیں- اچھے تعلقات اس کیلئے اہم ہوتے ہیں محکمہ آڈٹ و اکاونٹس ایک چھوٹا سا خاندان ہی- ہمیںکوئی پسند نہیںکرتا- اگر ہم دفتری امور اچھے طریقے سے نہ چلائیں تو آس پاس کے دفاتر کے لوگ ہمیں کھا جائیں- محکمہ آڈٹ واکونٹس کے ملازمین ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے ایک دوسرے سے اچھے تعلقات قائم کریں- اچھی روایات ڈالیں ایمانداری ،دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں- ہمیں ثابت کرنا ہوگا کہ ہمارا دامن صاف ہی- اگر ہم اندر سے کھوکھلے ہوں گے تو ہماری بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا- ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادکشمیر راجہ محمد علیم خان نے کامیابی اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دئیے جس کی بدولت ملازمین وآفیسران انہیں آج تک یادکرتے ہیں-ان کا سٹاف کے ساتھ رویہ بھی بہترین رہا- اور سٹاف نے ان کی صلاحیتوں سے استفاد ہ حاصل کیا ہم انہیں باعزت ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے آڈٹ ویلفیئرایسوسی ایشن کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی ریٹائرمنٹ پر دی گئی الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا- سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر راجہ محمد منیر خان نے سرانجام دیے -تقریب سے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادکشمیر راجہ محمد علیم خان ،آڈٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ غیورالحسن ،مولوی محمد اشفاق ، تنریل الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا- تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیاگیا- تقریب میں اکونٹنٹ جنرل آزادکشمیر محمد ایازخان ، ایڈیشنل اکونٹنٹ جنرل محمد حسن رانا، سابق ایڈیشنل اکونٹنٹ جنرل عبدالکبیر راٹھور آڈٹ ویلفیئر کے صدر راجہ غیورالحسن نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ راجہ محمد علیم خان کو تحائف بھی پیش کیی-اور انہیں ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا- تقریب میں ڈپٹی اکونٹنٹ جنرل چوہدری صادق ڈائریکٹر آڈٹ عزیز الرحمان ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنر ل محمد قدیر ،فیروزالدین قریشی ،ذوالفقار احمد قریشی، محمد نذیر مغل ، اظفرعلی کیانی،رشید احمد کیانی ،اکونٹس آفیسران میرمحمد اصغر ،سیدمظہرشاہ، میرمحمد رفیق ، آفتاب میر،محمد جاوید خٹک، اوصاف علی گردیزی، سردارطارق مقصود ،محمد جاوید عباسی ،چوہدری محمد نذیر سمیت محکمہ آڈٹ واکونٹس کے ملازمین وآفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی- اور راجہ محمد علیم خان کوریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا- اکونٹنٹ جنرل آزادکشمیر محمد ایاز خان نے کہا کہ محکمہ آڈٹ واکونٹس کے ملازمین کا معیار اور وقارر بہترین ہونا چاہیی- محکمہ آڈٹ کے آفیسران وملازمین اچھاکام کررہے ہیں- اس سے اکونٹس کے ملازمین اور محکمہ کو بھی فائدہ ہورہاہی- راجہ محمد علیم خان کی ریٹائرمنٹ پر ملازمین انھیں اچھے الفاظ سے یادکررہے ہیں - یہی ان کا قیمتی سرمایہ ہی- ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادکشمیر راجہ محمد علیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آڈٹ کے تمام ملازمین کا شکر گزارہوں کہ دوران سروس ان کا مجھے بے پناہ تعاون حاصل رہا محکمہ آڈٹ کے ملازمین نے قربانی دینے کا جذبہ موجود ہی- مجھے خوشی ہے کہ محکمہ آڈٹ کے ملازمین وآفیسران صلاحیتوں سے مالا مال ہیں- میر ی تعیناتی کے دوران کسی نے بھی اپنے کام میں کوتائی نہیں کی- اگر میری طرف سے کسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں آڈٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر راجہ غیورالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر آفیسر /ماتحت نے سروس پوری کرکے ریٹائر ہونا ہی- سٹاف کے ساتھ ایسا وقت گزاریں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لوگ یاد رکھیں- جیسا کہ غلام ربانی مرحوم کرم شیر بھٹی اور دیگر ریٹائرڈ آفیسران شامل ہیں- دفتر آڈٹ کے قیام سے آج تک جن آفیسران کے ساتھ کا م کرنے کا موقع ملا ان میں سے اچھاوقت راجہ محمد علیم خان کے ساتھ گزراہے ماتحت سٹاف کے ساتھ ان کا بہت اچھا سلوک رہا ہی- جوکہ قابل تعریف ہے راجہ غیورالحسن نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کی عمر پیرانہ سالی پر دفتر ہذاکا سٹاف جہاں ایک جانب افسوس محسوس کررہا ہے کہ ایک جہاندیدہ قابل فرض شناس دفتری حیات ان سے علیحدہ ہورہی ہے وہاں دوسری جانب اس پر بھی مسرت ہے کہ راجہ علیم ملازمت کی پابندیوں سے باعزت سرخروہوکر ریٹائرڈ ہورہے ہیں یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں فرض شناس ، قابل اور اعلیٰ اوصاف کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان کی قیادت میسر رہی ہی- راجہ علیم محکمہ آڈٹ کا قیمتی اثاثہ تھی- انہیں ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں- تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ظہرانہ دیاگیا- اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو نیک دعائوں کے ساتھ دفتر سے رخصت کیاگیا-