کشمیر کو تقسیم کرنے والی کسی بھی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو ‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہا ہے

مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ، کشمیر کو تقسیم کرنے والی کسی بھی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہا ہے اہل کشمیر صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی والہانہ قیادت میں اپنے اصلاف کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن کشمیر کی تحریک آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے مسلم کانفرنس اور اس کی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کا جو سفر شروع کیا تھا ہم اُس کو منزل پر پہنچا کر دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیایوسف نسیم ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو آپس میں تقسیم کر رکھا ہے جب تک کشمیری کی آزادی نوشتہ دیوار نہیں ہو جاتی اس وقت تک اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان کی ولولہ انگیز قیادت میں سیز فائر لائن کو عبور کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں سے جا ملیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا مقصد صرف اور صرف کشمیریوں کو آزاد سے ہمکنار کروانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم کانفرنس گزشتہ ستر سالوں سے کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کر رہی ہے جب تک کشمیریوں کو آزادی کی شمع سے روشناس نہیں کروا دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حق آزادی کے لیے ہر صور ت سیز فائر لائن عبور کریں گیدنیا کی کوئی طاقت منقسم کشمیر کو متحد ہونے سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس اور اس کی قیادت نے تحریک آزادی کشمیر کا جو سفر شروع کیا تھا ہم اُس کو منزل پر پہنچا کر دم لیں گے مسلم کانفرنس ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان پر آج بھی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی والہانہ قیادت میں اپنے اصلاف کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن کشمیر کی تحریک آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے

متعلقہ عنوان :