آزادکشمیر یونیورسٹی نے میرٹ پر تعیناتیاں کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

جامعہ میں پہلی بار ایم اے ،ایم ایس سی اور انتہائی اہل نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری آپریٹر تعینات کر دیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)آزادکشمیر یونی ورسٹی نے میرٹ پر تعیناتیاں کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ، جامعہ میں پہلی بار ایم اے ،ایم ایس سی اور انتہائی اہل نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری آپریٹر تعینات کیا گیا ہے ،میرٹ پر تعیناتیوں سے پڑھے لکھے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ کشمیر میں تمام تقرریاں میرٹ پر ہوئیں ،سینئر پروفیسرز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے تمام تقرریاں میرٹ پر کیں ،جامعہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایم اے ایم ایس سی نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری آپریٹر لگایا گیا ہے ،رجسٹرار جامعہ سلیکشن کے بعد صرف بحیثیت پرنسپل آفیسر احکامات پر دستخط کیے ،سینئر ترین پروفیسرز نے امیدواروں کی اہلیت کے مطابق ان کا انتخاب کیا ،منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے بعض عناصر اس شفاف تحقیقات پر اثر انداز ہو رہے ہیں حالانکہ تمام تقرریاں میرٹ پر ہوئی ہیں،دریں اثناء آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے شفاف تقرریوں پر سلیکشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،صدر ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے میرٹ پر تعیناتیاں کرنے پر سلیکشن کمیٹی اور رجسٹرار کو مبارک باد پیش کی ہے اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔