اے سی کوٹلی کاتجاوزات کیخلاف ایکشن‘غیرقانونی پارکنگ،ریڑھی بانوںاورروڈمیںخلل پیداکرنے والی دیگرچیزیںضبط

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)اے سی کوٹلی کاتجاوزات کے خلاف دبنگ ایکشن،غیرقانونی پارکنگ،ریڑھی بانوںاورروڈمیںخلل پیداکرنے والی دیگرچیزوںکوضبط کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین کے ہمراہ ایس۔ایچ۔او کوٹلی سہیل یوسف،اے ایس آئی مہتاب اسلم،انسپکٹرسرداربشارت،چوہدری اسداقبال ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرنے ٹیم کے ہمراہ تجاوزات،ٹریفک،غیرقانونی طور پر رہنے والوں،ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والی رہڑھیوں کے خلاف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دبنگ آپریشن،کچہری سے شروع ہونے والا آپریشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال گلی،آبشار چوک،المصطفی بازار،حافظ اسلم روڈ،شہید چوک،جنرل بس اسٹینڈ،مین بازار میں کیا گیا ،آپریشن کے دورآن کئی تھڑے لگانے والے، رہڑھیوں اور ٹھیلے لگانے والے اپناسامان سڑک پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے ،کوٹلی کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر سامان کی ضبطگی،میونسپل کارپوریشن کے اہلکارآن غیر قانونی طور پر لگائے جانے والے سامان کو ضبط کر کے میونسپل کارپورشن کے دفتر میں منتقل کر دیا ،آپریشن کے دورآن اسٹنٹ کمشنر اور بڑے تھایندار کے موبائل سفارشی فونوں کے بجتے رہے مگر کسی کی بھی نہیں سنی گئی،اب صرف سامان ضبط نہیں ہو گا بلکہ ناجائز تجاوازات اور اپنا سامان اپنے شٹر کے باہر رکھنے پر اس کے خلاف باقاعدہ عدالتی کاروائی ہو گی اور انھیں اب وکیل بھی کرنے پڑے گے کوٹلی انتظامیہ نے بہت کوشش کی کہ کسی طرع بازاروں میں جگہ کھلی رکھی جائے مگر تجاوزات،رہڑی والوں اور غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کی وجہ سے کوٹلی کے تمام بازار مصروف وقت میں جام ہو کر رہ جاتے ہیں مگر اب ایسا بالکل نہیں ہو گا ،ہم جرمانے بھی نہیں کرے گے بلکہ پہلے ٹرائل کورٹ ہو گا پھر مقدمہ شروع کرے گے ،ہم کسی بھی صورت میں عوام کو چند عناصر جو غیر قانونی ٹھیلے لگاتے ہیں ،اپنے طور پر اڈھے بنائے ہوئے ہیں ،اپنے سامان اپنی دکانوں سے بڑی تعداد میں باہر رکھتے ہیں ،گاڑیوں کی غلط پارکنگ کرتے ہیں اب عناصر سے اب سختی سے نبٹا جائے گا۔