میڈیاریاست کاچوتھاستون ہے اورطاقت ورہتھیارہے ‘آج میڈیاہی کی بدولت چندلمحوںکے اندر کسی بھی واقعہ کی رپورٹ دنیاکے کونے کونے میںپہنچ جاتی ہے ‘میڈیامسائل کی نشاندہی کرے مثبت تنقیدکابھرپورخیرمقدم کرینگے

ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکی ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے عہدیداران وممبران سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاہے کہ میڈیاریاست کاچوتھاستون ہے اورطاقت ورہتھیارہے آج میڈیاہی کی بدولت چندلمحوںکے اندر کسی بھی واقعہ کی رپورٹ دنیاکے کونے کونے میںپہنچ جاتی ہے میڈیامسائل کی نشاندہی کرے مثبت تنقیدکابھرپورخیرمقدم کرینگے سرکاری ادارے ہوںیاپرائیویٹ فورمزہم سب کی ذمہ داری عوام کے مسائل حل کرناہے اس ریاست کے کونے کونے کومہیاوسائل کودیانتداری سے استعمال کرکے ترقی یافتہ اورخوبصورت بناناہے قدرت نے ہمیںخوبصورت خطہ کے اندرپیداکیاہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس خطہ کی پلک نوک سنوارکراسے ماڈل سٹیٹ بنائیںجرنلسٹ اپنی خبرضروراخبارمیںسامنے لائیںمگرصحافی بھائیوںسے اپیل کرونگاکہ وہ کسی بھی ادارہ،شخصیت،آرگنائزیشن بارے خبرجاری کرتے وقت اس کی حقیقت اورسچائی بارے ضرور تحقیق کرلیںا س سے صحافی کی کریڈیبلٹی اورمضبوط ہوگی ضلع کوٹلی کے صحافی بیدارمغز اورمتحرک ہیں انتظامیہ یہاںکی صحافی برادری سے امیدرکھتی ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے مثبت اورباوقارصحافت کوفروغ دینگے انتظامیہ میڈیاکے ساتھ لیزان کومضبوط بنائے گی ان خیالات کااظہارانہوںنے صدرڈسٹرکٹ پریس کلب زاہدآصف سلطان کی قیادت میںملنے والے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران وممبران سے گفتگوکرتے ہوئے کیاجنہوںنے ڈی سی کی کال پران کے چیمبرمیںملاقات کی اجلاس میںڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی،چیف ایڈیٹردی کوٹلینزشہزاداحمدراٹھورنے خصوصی طورپرشرکت کی اس موقع پرتمام صحافیوںنے اپناتعارف کروایاڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے پیش نظرحکومت،انتظامیہ الغرض تمام مکاتب فکرکوپریشانی لاحق ہے متاثرین کوتنہانہیںچھوڑیںگے ضلع کوٹلی میںمختلف سیکٹرزمیںبھارتی فائرنگ سی21افرادشہیدہوئے شہداء کے ورثاء کومعاوضہ جات کی ادائیگی کردی گئی ہے متاثرین کے لیے کوٹلی سٹی کے اندرچارکیمپ قائم کیے جانے بارے جگہوںکومارک کردیاگیاہے جومتاثرین کیپوںمیںآئینگے انہیںرہائش ودیگرسہولیات فراہم کرینگے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاکہ بہت سارے متاثرین لائن آف کنٹرول اپنے رشتہ داروں کے پا س شفٹ ہوگئے ہیںکوٹلی سٹی کے بہت سے مسائل ہیںانہیںحل کرینگے اس سلسلہ میںمیڈیاکاتعاون درکارہوگا ضلع کوٹلی کومثالی ضلع بنانے کے لیے ہم سب کوکرداراداکرناہوگا۔