راولاکوٹ ‘سرخے اور کالعدم تنظیمیں آمنے سامنے ‘غیر معینہ مدت تک دفعہ 144 نفاذ

جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندی ‘انتظامیہ سے اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر اجتماع پر غیر معینہ مدت تک کیلئے پابندی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:28

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سرخے اور کالعدم تنظیمیں آمنے سامنے راولاکوٹ میں غیر معینہ مدت تک دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندی انتظامیہ سے اجازت کے بغیر سڑکوں چوراہوں اور پبلک مقامات کا عوامی اجتماع پر پابندی کا اطلاق غیر معینہ مدت کے لیے کیاگیا ہے واضح رہے کہ راولاکوٹ میں دو ماہ قبل بعض مساجد میں گمنام عناصر کی طرف سے ایسے خطوط تقسیم کئے گئے تھے جو خلاف اسلام تھے جسکے بعد سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی طرف سے اسلام منافی بیان بازی سامنے آئی تھی جس کے رد عمل میں پولیس نے ڈاکٹر لال خان کی تنظیم طبقاتی جدوجہد کے کارکن رفعت عزیز کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے اس گرفتاری کے بعد راولاکوٹ میں مارکسسٹ طلبہ تنظیم کے جلوس پر ایک عسکری تنظیم کے کارکنوں کے حملے کی ناکام کوشش کے بعد راولاکوٹ میں عوامی تقسیم ہو چلی ہے سرخ جھنڈا استعمال کرنے والی تنظیمیں لبریشن فرنٹ ،جے کے پی پی ،پی پی پی ،این ایس ایف ،این اے پی ،جے کے پی این پی ،سرورجیہ انقلابی پارٹی اور تحریک انصاف نے کالعدم تنظیموں کے خلاف اتحاد کا اعلان کیا ہے تو دوسری طر ف جماعت اسلامی ،جماعت الداوہ ،جیش ،اور جے یو آئی نے بریلوی علماء اور نوجوانوں کے ساتھ ملکر ایک دوسر ے اتحاد کا قیام عمل میں لایا ہے جس نے آج جمعہ کو راولاکوٹ میں کچہری روڈ بلاک کر کے مظاہرے کا اعلان کیا ہے دونوں مکاتب فکر کے درمیان چند روز پہلے کے مظاہروں میں بھی کالعدم تنظیمو ں کی طرف سے بڑے پیمانے پر غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کے بعد صورت حال کشیدہ ہے ہے جسکو مد نظر رکھ کر انتظامیہ نے ہر طرح کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے سول سوسائٹی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب راولاکوٹ نے انتظامیہ کے بھر وقت اقدام کو سراہا ہے