مشکل حالات میں نیلم کے عوام کو کسی طور پر تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ‘لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے جو حالات نیلم میں پیدا ہوئے ہیں ‘ریاست تمام وسائل کو عوام کی سہولت کیلئے استعمال کرے گی ‘نیلم کے جغرافیائی حالات ریاست کے دیگر علاقوں سے مختلف ہیں اور نیلم کے عوام کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی نیلم ویلی کی سیاسی و سماجی قیادت سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں نیلم کے عوام کو کسی طور پر تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ‘لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے جو حالات نیلم میں پیدا ہوئے ہیں ریاست تمام وسائل کو عوام کی سہولت کے لئے استعمال کرے گی ‘نیلم کے جغرافیائی حالات ریاست کے دیگر علاقوں سے مختلف ہیں اور نیلم کے عوام کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں ۔

وہ گزشتہ روز یہاں مظفرآباد میں نیلم ویلی کی قیادت سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم کانفرنس کے مفتی منصور الرحمن، پاکستان تحریک انصاف سے الحاج گل خنداں، میاں اخلاق الرسول اور راجہ الیاس خان نے شرکت کی اس موقع پر سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے نیلم ویلی کی موجودہ صورتحال سے وزیر اعظم آزادکشمیر کو بریفنگ دی اور نیلم ویلی تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جبکہ حاجی گل خنداں ، مفتی منصور الرحمن ، میاں اخلاق الرسول راجہ الیاس خان نے بھی نیلم کی موجودہ صورتحال پر بحث کی اور نیلم کے تمام مسائل وزیر اعظم کے سامنے رکھے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ نیلم کے جغرافیائی حالات ریاست کے دیگر علاقوں سے مختلف ہیں اور نیلم کے عوام کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست نیلم کے تمام حالات سے با خبر ہے اور ریاست پوری کوشش کر رہی ہے کہ نیلم کے عوام کے مسائل کو فوری حل کیا جائے جن میں خوراک کی وافر مقدار میں موجودگی ہسپتالوں میں ادویات کی موجودگی کو یقنی بنایا جائیگا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نیلم کے عوام کی سہولت کی خاطر ریاست اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا راجہ فاروق حیدر خان نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ میں ذاتی طور پر بھی وزیر اعظم پاکستان سے کہونگا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نیلم کے عوام کے تحفظ کے لئے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے میں ریاستی حکومت کو زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کئے جائیں راجہ فاروق حیدر خان نے نیلم کی سیاسی جماعتوں کے راہنماوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور شاہ غلام قادر ہر وقت آپس میں رابطہ میں ہیں اور آپ کو حکومتی اقدامات سے ہر وقت با خبر رکھیں گے انہوں نے کہا کہ نیلم سے جو لوگ سر حدی کشیدگی کی وجہ سے گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں حکومت ان کی مشکلات سے با خبر ہے اور ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :