حکومت پنجاب وائس چانسلرز کیس کے فیصلے سے پیدا ہونیوالی بے یقینی کو فوری دور کرے ‘ آسا پنجاب یونیورسٹی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید اور ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق عدالتی فیصلے سے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور اساتذہ بے چین ہیں حکومت پنجاب اس بے یقینی کو دور کرنے کے سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر چند شر پسند عناصر انتشار اور گمراہی پھیلانا چاہ رہے ہیں پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایسے عناصر کی مذمت کرتی ہے اور اساتذہ برادری گمراہی پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہے۔