معذوروں کا عالمی دن: پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی بچوں کا آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراجِ تحسین

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی چائلڈ ویلفئیر سنٹر کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن پر خصوصی بچوں سے اظہار یکجہتی اور آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، پرنسپل چائلڈ ویلفئیر سنٹر عائشہ وجیہ اللہ، انچارج شعبہ سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر حمیرا بانو، ڈائریکٹر پروگرام پنجاب ویلفئیر ٹرسٹ فار ڈس ایبلڈ ڈاکٹر اظہار ہاشمی، فیکلٹی ممبران اور خصوصی بچوں نے شرکت کی۔

تقریب میں خصوصی بچوں نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خاکہ پیش کیا اور خصوصی بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں نے صوفیانہ کلام اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خصوصی افراد کو اللہ نے خصوصی صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے اور یہ معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے حوصلہ افزائی اور اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :