ڈی سی او چکوال کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ،ایمر جنسی وارڈز کے مختلف شعبوں کا معائنہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب کے ہمراہ اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے ایمر جنسی وارڈز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اور مریضوں سے ملاقات کر کے انکے مسائل سنیں۔

ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد نے ڈی سی او کو بتایا کہ 60لاکھ کی لاگت سے ٹی بی کے مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے جدید مشین مل چکی ہے۔اور لیبارٹری کے لیے تقریبا 3لاکھ کی لاگت سے مزید دو مشینیں فراہم کر دی گئی ہے ۔جس سے ہرقسم کے ٹیسٹوں میں مدد ملے گی۔ڈی سی او نے صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ ادویات مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں۔

اور ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔اور زیادہ سے زیادہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔بعد ازاں ایم ایس ڈی ایچ کیو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ درست ہے کہ 12سے زائد سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی آسامیاں خالی ہے۔جبکہ اس وقت سپیشلسٹ اور میڈیکل افسران سمیت 55ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔440آسامیوں میں سے 255آسامیاں خالی ہے۔

جنہیں مکمل کرنے کے لیے اشد ضرورت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مریضوں کو ہسپتال میں موجود ادویات لکھ کر دیں۔اور بیرونی ادویات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف پر واضح کر دیا ہے کہ حکومت کی طرف سے مقررہ ڈیوٹی ٹائم پرکام کرنا پڑے گا۔اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا کے بغیر بہتر خدمت پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکتی۔