ڈی آر سی کے ذریعے عوام کو مفت اور سستا انصاف فراہم کیا جا رہا ہے ،محمد صہیب اشرف

عوام چھوٹے موٹے تنازعات کے حل کے لئے ڈی آر سی سے رابطہ کریں،ڈی پی او صوابی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف نے کہا ہے کہ ڈی آر سی کے ذریعے عوام کو مفت اور سستا انصاف فراہم کیا جا رہا ہے اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ چھوٹے موٹے تنازعات کے حل کے لئے ڈی آر سی سے رابطہ کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی آر سی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔جس میں چاروں سرکلز کے مشران و ممبران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آر سی ممبران نے اجتماعی طور پر نئے ڈی پی او صوابی کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا ، اس موقع پر ڈی آر سی کے رجسٹرار نے انہیں بریفنگ دی ،بعد ازیں انہوں نے ڈی آر سی میں فیصلہ شدہ راضی نامے کی کارکردگی کو سامنے پیش کی ،اس موقع پر ڈی آر سی ممبران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،اور علاقہ میں امن امان برقرار رکھنے اور ڈی آر سی کو مزید آگے بڑھانے میں تفصیلی اظہارکی گئی، ہر جگہ فیصلہ ایک ہی فریق پر فیصلہ ہوجاتے ہیں جس میں ایک فریق خوش اور دوسرا پریشان رہ جاتے ہیں ،اس سے دشمنی ختم نہیں بلکہ زیادہ ہوجاتے ہیں اور ڈی آر سی کے بدولت انصاف کے ساتھ دونوں فریقین کے دلوں سے رنج دور ہو جاتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہتے ہیں ،ڈی آر سی کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لئے ہمارے دفتر کا دروازہ پر وقت کھلے رہیں گے ،پولیس ہر ممکنہ تعاون کریں گے اس موقع پر ڈی پی اوصوابی صہیب اشرف نے ڈی آر سی صوابی کی ہزاروں تنازعات حل کرنے پر سراہا انہوں کہا کہ ڈی آر سی صوابی کی ہزاروں تعداد میں راضی نامے کوہاٹ سے بھی کئی گناء زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح نیک شگون صاف نیت سے عوام کے مابین دشمنیان،چپقلیاں و دیگر گھریلوں تنازعات مزید بھی تیزی سے راضی نامے کی جائیں گے ،انہوں نے دوران میٹنگ کہا کہ اس نیک و ثواب داریں میں ہم سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر صوابی کے عوام میں مزید محبت پیدا کریں گے اور میرے دفتر کا دروازہ آپ لوگوں کے لئے کھلے رہیں گے کوئی بھی مسائل یہ مشکلات ہو تو بے شک ہم سے شیئر کرکے ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے اور کسی بھی قسم دشواریاں پیش نہیں آئیں گی،اس موقع پر ڈی ایس پی اظہار شاہ خان ،ڈی آر سی ممبران غلام باچا ،جہانزیب کاکا ،غریب خان جدون ، ڈی آ ر سی ترجمان ایڈوکیٹ رشید خان د یگر کثیر ممبران نے شرکت کرکے اس کام میں دلچسپی لی۔