سرگودھا، مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے نو منتخب ممبرز پرسوں حلف اٹھائیں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے نو منتخب ممبرز کل حلف اٹھائیں گے، جس کے لئے تمام ریٹرننگ افسران نے کامیاب امیدواروں کو اطلاعات دے دی ہیں، منتخب ہونے والے تمام اراکین اپنے اپنے ریٹرننگ افسران سے پرسوں تین دسمبر کو حلف لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے نو منتخب ممبرز ضلع کونسل/میونسپل کارپوریشن/ٹائون کمیٹیز کل حلف اٹھائیں گے، جس کے لئے منتخب ہونے والے تمام ممبران کو نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاعات دے دی گئی ہیں، ضلع کونسل سرگودھا کے نو منتخب ممبر ان سے کل دن 11 بجے ریٹرننگ افسران حلف لیں گے۔ جس کے لئے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔