نواز شریف صوبہ بھر کے ضلع کونسل اور میئروں کے ناموں کا جلد اعلان کریں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) وزیر اعظم پاکستان صوبہ بھر کے ضلع کونسل اور میئروں کے ناموں کا اعلان کریں گے، اس ضمن میں ہفتہ یا اتوار کو لاہور میں پر وقار تقریب منعقد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ جس کے بعد تمام ضلع چیئر مینوں، وائس چیئر مینوں، میئر، ڈپٹی میئرز کے ساتھ ساتھ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی لاہور میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

جس کے لئے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ضلعی چیئر مین، میئر میونسپل کارپوریشنز کے ناموں کا اعلان خود کریں گے، جسے بعد میں پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی اور وہ ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کے لئے قائم کی گئی ضلعی کمیٹی روزانہ مختلف اضلاع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ جن اضلاع میں مسلم لیگ (ن) دھڑا بندیوں کا شکار ہے اسے ختم کرانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے، صوبائی قیادت کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کی حتمی رائے کے بعد حمزہ شہباز کو ایک رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد وہ رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دی جائے گی، اور پھر ضلع چیئر مینوں اور میئروںکے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، بعد ازاں شارٹ لسٹ کی جانے والی لسٹ کے ناموں کے اعلان وزیر اعظم میاں نواز شریف خود کریں گے جس کے لئے لاہور میں پارٹی اراکین قومی و صوبائی کے ساتھ ساتھ امیدواروں کو پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :