وزیراعظم کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ خوش آئند ہے،شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کے حالات خراب ہونے سے پاک بھارت کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے ، امریکہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:13

وزیراعظم کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ خوش آئند ہے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ خوش آئند ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات خراب ہونے سے پاکستان اور بھارت میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے امریکہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اورامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطے کو سراہتے ہیں اوررابطے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں پاکستان کو امریکہ سے تعلقات اور اپنی ترجیحات کو ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ازسرنو مرتب کرنا ہونگی کیونکہ امریکہ اپنی پالیسیاں اپنی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر تیار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ امریکی صدر اپنی کابینہ میں کس کس کو منتخب کرتے ہیں امریکہ کا وزیر خارجہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کون ہوگا اور کیا پالیسیاں پیش کریں گے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے باعث حالات کو خراب ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں ۔