بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیشی سرحدوں پر اسمارٹ باڑ لگانے کا اعلان

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:13

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) بھارت نے پاکستان اور بنگلادیش کی سرحدوں کے ساتھ کئی تہوں پر مشتمل اسمارٹ باڑ لگانے کا اعلان کردیا، جس کی تعمیر آئندہ سال وسط تک شروع کی جائے گی۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما کا کہنا ہے کہ تہہ در تہہ اسمارٹ باڑ کی تعمیر سے فوجی پٹرولنگ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باڑکی تعمیر 2017 کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ڈی جی بی ایس ایف کے مطابق مربوط بارڈرمینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے، یہ سکیورٹی رِنگ، ریگولر باڑ اور لیزر دیوار پر مشتمل ہوگا جبکہ سکیورٹی رِنگ عبور ہونے پر الارم بجے گا جس پر زمینی فورسز فوری کارروائی کریں گی۔کے کے شرما نے کہا کہ سرنگوں کے ذریعے داخلے سے نمٹنے کے لیے اسرائیل سے ٹیکنالوجی حاصل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :