(ن)لیگی ایم پی اے انعام اللہ نیازی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا

مال روڈ7کلب چوک میں انعام اللہ نیازی سے ڈاکوموبائل فون اورنقدی لیکرفرارہوگئے،وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے ٹریفک رکی ہوئی تھی۔رکن پنجاب اسمبلی انعام اللہ نیازی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 دسمبر 2016 16:06

(ن)لیگی ایم پی اے انعام اللہ نیازی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر2016ء) :مسلم لیگ(ن)کے ایم پی اے انعام اللہ نیازی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا،انعام اللہ نیازی سے ڈاکوموبائل فون اور نقدی لیکرفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ڈکیتی کی وارداتوں میں مزیداضافہ ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

(ن)لیگی رکن پنجاب اسمبلی انعام اللہ نیازی کوڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔انعام اللہ نیازی کی گاڑی 7کلب چوک کے سگنل پررکی تو مسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر15نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔مسلح ڈاکوواردات کے بعدفرارہوگئے۔ایم پی اے انعام اللہ نیازی کاکہناہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے ٹریفک رکی ہوئی تھی۔ڈکیتی کی واردات کامقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کروادیاگیاہے۔