المحمدیہ سٹوڈنٹس میرپور کے زیر اہتمام میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے ویلکم پارٹی اور تقرری مقابلے کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس میرپور کی جانب سے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مقامی میرج ہال میرپور میں ویلکم پارٹی اور تقرری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی محترم انجینئر نوید قمر ڈائریکٹر Feel Education Systemتھے ۔ جنہوںنے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی یہ نہیں کہ ایک شخص دوسروں سے سو قدم آگے نکل جائے بلکہ کامیابی یہ ہے کہ ساری قوم ایک قدم بڑھے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ خواب ایسے دیکھیں جن کی تعبیر دنیا دیکھے جس طرح علامہ اقبال نے خواب دیکھا جس کی تعبیر بعد والوںکی نے ۔ ان کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد نے نئے آنے والے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یونیورسٹی میں آنے پر ویلکم کہا ۔

(جاری ہے)

محترمہ محمد راشد امیر المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور طلباء کو ان کی ذمہ داریوں سے آغاہ کیا ۔

المحمدیہ سٹوڈنٹس واحد طلباء تنظیم ہے جو ملک کے طول عرض میں ابتدائی طبی امداد، سول ڈیفنس اور سکائوٹس کیمپس کا طلباء کے لئے انعقاد کر رہی ہے ۔ تاکہ طلباء کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کر کے ملک کا مفید شہری بنایاجا سکے ۔ اس کے علاوہ محمد سجاد امیر جماعت الدعوة ضلع میرپور نے پرگرام میں شرکت کی اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے فتنوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہماری آج کی نوجوان نسل قرآن و سنت سے اپنا خصوصی تعلق قائم کرئے قرآن مجید کو سیکھاجائے کیونکہ قرآن مجید سے دوری ہلاکت اور بربادی ہے، پانچ وقت نماز کا اہتمام کیاجائے آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ۔

آج مقبوضہ کشمیر کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے آزادی کشمیر کی اس مہم کے اندر اپنا خصوصی کردارادا کرنا ہے ۔ آخر پر تمام طلباء کیلئے اچھے کھانے سے ضیافت کی گئی اور تقریری مقابلے میں شرکت کرنے والے طلباء کو شیلڈز اور انعامات بھی دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :