اکلاس کے پنشنرز کی پنشن بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے ،بزرگ ،بیوگان اوریتیموں کے ساتھ ناانصافی عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،ارباب اختیار اللہ تعالیٰ کا خوف کریں اورناانصافیوں سے باز رہیں

آزاد کشمیر کے مختلف محکموں سے ریٹائرڈ پنشنرز کی وزیر اعظم آزادکشمیر‘چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے اپیل

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)اکلاس کے پنشنرز کی پنشن بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے ،بزرگ ،بیوگان اوریتیموں کے ساتھ ناانصافی عذاب خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ،ارباب اختیار اللہ تعالیٰ کا خوف کریں اورناانصافیوں سے باز رہیں ،اکلاس پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر مظفرآباد کی جنرل کوکنسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنشنرز نے کہا ہے کہ اس وقت اکلاس کے کل پنشنرز کی تعداد 518ہے عمرپیرانہ سالی پر پہنچ کر ریٹائر ڈ ہونے والے ملازمین کی تعداد 350اوردوران سروس وفات پانے والے فیملی پنشنرز جن میں یتیم بچے اوربیوگان ہیں ،بزرگ پنشنرز عمر کے آخری حصہ میں ہیں جو آرام کا وقت ہوتا ہے لیکن بیوگان ،اوریتیم بچوں کو دوماہ سے پنشن نہ مل سکی ہے ،ہمدردی اور مدد کے برعکس ان کی محنت اورحقیقی حق کی بروقت ادائیگی سے محروم کردیا گیا ہے ،مزید ستم ظریفی یہ کہ گزشتہ دو سال اوربعد میںریٹائر ہونے والے درجنوںملازمین کو ابھی تک لیوانکیشمنٹ ،پنشن کمیوٹیشن اورماہوار پنشن سکی ادائیگی سے محروم رکھا ہوا ہے ،ریٹائرڈ ملازمین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،پنشنرز نے وزیر اعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اکلاس کے پنشنرز سکی پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھائیں اورپنشنرز کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔