آزادکشمیرکے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پرملازمتیں فراہم کی جائیں‘ سابق ادوار میں اقرباء پروری کے ذریعے میرٹ کا قتل عام کیاگیا‘ریاست کو ہنرمندافراد کے ذریعے ہی تعمیروترقی میسرآسکتی ہے

آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں علامہ عطاء اللہ علوی‘مولاناعبدالمالک ‘پروفیسر لقمان مسعود چغتائی کامشترکہ بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آزادکشمیرکے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پرملازمتیں فراہم کی جائیں۔ سابقہ ادوار میں اقرباء پروری کے ذریعے میرٹ کا قتل عام کیاگیا۔ریاست کو ہنرمندافراد کے ذریعے ہی تعمیروترقی میسرآسکتی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرمیرٹ کی بحالی ، انصاف کی بالادستی اور نظام کی اصلاح کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات معروف مذہبی سکالر علامہ عطاء اللہ علوی ، مرکزی راہنماء مولاناعبدالمالک صدیقی ایڈووکیٹ، مرکزی راہنماء پروفیسر لقمان مسعود چغتائی ، کاروان قلم کے صدر پروفیسرسعید ارشد، سماجی راہنماء علامہ زبیراحمدظہیر اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا پڑھے لکھے نوجوانوں کاسب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے۔

جس کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ قبل ازیں ریاست کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نظرانداز کرکے سفارشی لوگوں کو بھرتی کیاجاتارہا۔ من پسند افراد ریاستی تعمیروترقی کے بجائے تخریب اور فساد کاموجب بنتے ہیں۔ا نھوںنے کہا ریاست کو ہنرمندافراد کے ذریعے ہی تعمیروترقی میسرآسکتی ہے۔ انھوںنے واضح کیاکہ وزیراعظم آزادکشمیرمیرٹ کی بحالی ، انصاف کی بالادستی اور نظام کی اصلاح کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔

انھوںنے کہا حکومت نے اسناد کی کلیرفکیشن کے لیے جو نظام وضع کیاہے ، اس پر عملدرآمد بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انھوںنے کہا جب حکومت نے یہ کام کرنے کاارادہ کیا، اسوقت کئی جعلی اسناد کے حاملین خوف وہراس میں مبتلاتھے۔ اور اس کے نتیجے میں کئی لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد مل سکتی ۔ مگر اسوقت تک حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :