وزیر اعظم فاروق حیدر نے شہدائے نیلم ویلی کے لواحقین کو بر وقت معاوضوںکی ادائیگی کر کے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ‘مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء نمبردار راجہ فتح یاب خان کا بیان

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے شہدائے نیلم ویلی کے لواحقین کو بر وقت معااوضہ جات کی ادائیگی کر کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے شاہ غلام قادر نیلم کی عوام کے مسیحا ہیں جن کی سر براہی میں نیلم میں بہت جلد ایک بار پھر امن کا گہوارہ بن کر رہے گا ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء نمبردار راجہ فتح یاب خان نے کہا کہ شہدائے نیلم ویلی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا وزیر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے شہدائے نیلم ویلی کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بروقت معاوضہ جات کی ادئیگیاں کر کے اپنا حق ادا کر دیا عوامی حکومت نے عالمی سطع پر جس طرح نیلم میں امن کے حوالے سے بات کی وہ قابل قدر ہے شاہ غلام قادر نیلم کی عوام کے ساتھ کتنے مخلص ہیں ان کی قیادت مٰن نیلم میں ضرور امن ہوگا ۔