شہدائے نیلم ویلی کے خون پرسیاست نہ کی جائے ‘پاکستان میں کوئی موٹر سائیکل سے گر کر ہلاک ہوجائے تو لواحقین کو 20لاکھ معاوضہ دیا جاتاہے جاتے ‘‘کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ بھونڈا مذاق کرکے شہید ہونے والوں کو فی کس 3لاکھ روپے ‘زخمیوں ہونے والوں کو 1لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اسرائیل قاضی کی بات چیت

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اسرائیل قاضی نے کہا ہے کہ شہدائے نیلم ویلی کے خون کے ساتھ سیاست نہ کی جائے ‘پاکستان میں اگر کوئی موٹر سائیکل سے گر کر ہلاک ہوجائے تو اس کے لواحقین کو کم از کم 20لاکھ روپے معاوضے دیئے جاتے ہیں ‘کنٹرول لائن پر آباد نیلم ویلی میں بھارتی گولا باری سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ بھونڈا مذاق کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کو فی کس 3لاکھ روپے ‘زخمیوں ہونے والوں کو 1لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے جس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اسرائیل قاضی نے کہا کہ کنٹرول لائن پر آباد لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں ان کی قیمت صرف 3لاکھ روپے لگائی جا رہی ہے شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ بھونڈا مذاق بند کیا جائے شہدائے نیلم ویلی کے نام پر سیاست کو بند کیا جائے پاکستان میں ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو کم از کم 20لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ نیلم ویلی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہدا کے خوان کی قیمت صرف 3لاکھ روپے لگائی جا رہی ہے جو شہدا کے ساتھ مذاق ہے اس کی بھر مزمت کرتے ہیں اورحکومت پاکستان اور آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیلم ویلی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ فی کس کم از کم 20لاکھ یقینی بنایا جائے ۔