بھمبر ‘ٹریفک پولیس نے 7300گاڑی مالکان کو قانون توڑنے کے جرم میں چالان کیا

جرمانے کی مد میں 24 لاکھ 29 ہزار 3سو 50 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیے

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:03

ْبھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ٹریفک پولیس نے قومی خزانے کی بھرنے کی تھان لی ایک ماہ میں ٹریفک پولیس نے سات ہزار تین سو گاڑی مالکان کو قانون توڑنے کے جرم میں چالان کیا اور جرمانے کی حد مین ان سے 24 لاکھ 29 ہزار 3سو 50 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیے معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ جرمانے کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے اور ہیلمنٹ نہ ہونے کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :