ْدنیا میں انسان کیلئیعمل کا گھر ہے ‘آج دنیا میں سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ ہم اپنی شناخت اسلام سے جوڑیں ‘ اسلام ہی ہماری پہچان ہو اور اسلام ہی ہمارا فخر ہو ، طارق ثاقب کا گھرانہ آزادی سے قبل بھی اسی شناخت کا مرکزتھا

خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا امین الدین کا سینئر صحافی طارق ثاقب کے رسم قل سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:02

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) خطیب مرکزی جامع مسجد مولانا امین الدین نے سنیئر صحافی طارق ثاقب کے رسم قل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں انسان کے لیے عمل کا گھر ہے آج دنیا میں سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ ہم اپنی شناخت اسلام سے جوڑیں ، اسلام ہی ہماری پہچان ہو اور اسلام ہی ہمارا فخر ہو ، طارق ثاقب کا گھرانہ آزادی سے قبل بھی اسی شناخت کا مرکزتھا جس کو جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آج ہماری ثقافت کو گاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو رواج دینا اور قائم رکھنا ہماری زمہ داری ہے اس موقع پر مرحوم طارق ثاقب کے بھتیجے ناصر جاوجد نے خطا ب کرتے ہوئے بھمبر کے صحافیوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے غم کی اس گھڑی میں ہمارا دکھ درد بانٹا ، اس موقع پر مولانا امین الدین نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

ممتاز صحافی طارق ثاقب مرحوم کی رسم قل ادا کی گئی ،رسم قل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منشاء غوث، روز ویلی کے ایم ڈی ظفر اقبا ل بٹ، کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ، ریٹائرڈ تحصیلدار اقبال انقلابی، حاجی خالد حسین خالد، سیکرٹری جنرل سجاد مرزا، سنیئر نائب صدر نعیم نجمی، ارشد چوہدری، چوہدری عزرم اقبال، عامر اسحاق ، راجہ نعیم گل، ناصر شریف بٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ارشد چوہدری، عامر اسحاق ، ملیریا انسپکٹر (ر) اصغر ندیم، شیخ محمد صادق، انجنیئر طارق چوہدری، خالد صدیق ، شیخ الطاف احمد، شیخ افتخار احمد، ثاقب بٹ ، راجہ عقیل، چوہدری جمیل احمد، ندیم مرزا، وحید اکرم، ڈاکٹر طارق شاکر، ڈاکٹر اسحاق کے علاوہ عزیز واقارب کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :