پی آئی اے نے لاہور سے اومان کے شہر صلالہ کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:34

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پی آئی اے نے لاہور سے اومان کے شہر صلالہ کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر 235 جمعرات کی دوپہر 85 مسافروں کو لے کر سلالہ روانہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلالہ کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ مسقط کے بعدصلالہ اومان کا دوسرا شہر ہے جہاں کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ مسافروں کی سہولت اور منافع بخش روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :