کرم ایجنسی ، سٹاف کی کمی کو پورا کرکے گرلز کالج نمبر 2 پاراچنار کوبند ہونے سے بچایاجائے ،والدین کا مطالبہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:34

پاراچنار۔31نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) سٹاف کی کمی کو پورا کرکے گرلز کالج نمبر 2 پاراچنار کوبند ہونے سے بچایاجائے ‘کرم ایجنسی کے گورنمنٹ گرلز کالج 2 پاراچنارکے طالبات اور ان کے والدین نے کالج میںسٹاف کی کمی کودور کرنے اور کالج کی بندش کی سازش کوناکام بنانے کامطالبہ کیاہے۔ پاراچنار ہی ہے فاٹا کا واحد کالج ہے جہاں پر تعلیم نسواں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کالج طلبہ کے والدین محب علی بنگش،قائم حسن اوردیگر نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے واحد علاقہ پاراچنار میں گورنمنٹ گرلز کالج میں طالبات کی تعداد بڑھ جانے کی وجہ سے حکومت نے شلوزان روڈ پرگرلز کالج نمبر 2 قائم کرلیاگیا۔ جس میں تین سوسے زائد طالبات نے داخلہ لیاہے اوراس میں تھرڈ ایئر تک کلاسیں جاری ہیںتاہم سٹاف کی کمی کی وجہ سے طالبات کو شدید مشکلات کاسامناہے جبکہ کالج نمبر 1 کی پرنسپل اپنی من مانی کے لئے گرلز کالج نمبر 2 کوختم کرناچاہتی ہے۔

(جاری ہے)

طالبات اور والدین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام اورطلبہ کی بہترین مفاد کی خاطرگرلز کالج نمبر 2 کوبند ہونے سے بچایاجائے اور سٹاف کی کمی کو پورا کیاجائے۔ میڈیاٹیم نے جب اس سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کیا تو پولیٹیکل انتظامیہ کاکہناتھا کہ گرلز کالج نمبر 2 کے سٹاف کے مسئلہ کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور بعض عناصر نے اس کالج میں مسئلہ پیداکرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیٹیکل انتظامیہ کالج میں طالبات کی تعداداورعوامی مطالبہ کومدنظر رکھتے ہوئے کالج کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھائے گی ۔