دورِ حاضر میں جسمانی صحت کی طرف بھر پور توجہ دینا وقت کا تقاضا ہے،ڈاکٹر شمس الدین احمد خان

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:26

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) معروف سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر شمس الدین احمد خان نے کہا ہے کہدورِ حاضر میں جسمانی صحت کی طرف بھر پور توجہ دینا وقت کا تقاضا ہے، جسمانی ورزش کے فروغ سے انسان بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ متحرک زندگی گزارنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکس پیک جم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے مصروف دور میں ورزش نہ کر نے اور مسائل و پریشانیوں کے باعث ذہنی بیماریوں اور ڈپریشن کا ہر دوسرا شخص شکار ہو رہا ہے جس سے نجات حاصل کرنے اور تفریح گاہوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے جمز کلب کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور خوش آئند اقدام ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ( ن) یوتھ کے شہباز ڈوگر نے کہا کہ اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔ تقریب سے چوہدری اجمل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :