احتیاط اور بروقت علاج سے ایڈز پر قابو پایاجاسکتا ہے، ڈاکٹر سکندر وڑائچ

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:26

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم ای) سرگودہا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ ایڈز ایک خطرناک بیماری ہے لیکن احتیاط اور بروقت علاج سے اس بیماری پر قابو پایاجاسکتا ہے، ایڈز کے متعلق عوامی شعور کا ہو نا بے حد ضروری ہے، اب تک دنیا میں 36 ملین افراد ایڈز کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور 35.3ملین لوگ ایچ آئی وی کے مریض ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم ایکے زیر اہتمام ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد ایڈز کے مریض موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایڈز کا عالمی دن پوری دنیا میں عوامی و شعور آگاہی کی خاطر عالمی سطح پر یکم دسمبر1988ء سے منایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ شرم کے مارے ایڈز کی تشخیص نہیں کرواتے جس کی وجہ سے دیگر افراد بھی متاثر ہوسکتے ہیں، کئی لوگ اس مرض سے چھٹکارا حاصل کرکے دیگر لوگوں کو بھی اس بیماری سے محفوظ بناسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جس سے انسان میں بیماری کے خلاف قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے، یہ وائرس دوسری بیماریوں کی نسبت مختلف انداز انسانی جسم پر حملہ آور ہوتا ہے لیکن اس کا انتقا ل ایک انسان سے دوسرے انسان میں بلڈ کی منتقلی ،استعمال شدہ بلیڈ ، شریک حیات کے علاوہ دوسروں کے ساتھ جنسی روابط رکھنے سے ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سکندر نے کہا کہ ایڈز کا مرض کسی سے ہاتھ ملانے، اکٹھے کھانے پینے اور ایک جگہ رہنے سے منتقل نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ بلڈ ٹیسٹ سے ہی ایچ آئی وی وا ئرس کا پتہ چلتا ہے،اس موقع پر معروف مذہبی سکالر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ اسلام سے دوری ایڈز کی بڑی وجہ ہے غیر محرم سے مراسم ایڈز کا بڑا موجب ہے ،یہ گناہ کیساتھ ساتھ ایسی بیماری ہے جو دنیا و آخرت میں رسوا کریگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سکندر وڑائچ کے علاوہ سیمینار سے ڈاکٹر محمد خلیل رانا، ڈاکٹر جاوید شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :