مرکزی نعت کونسل کے زیر اہتمام ربیع الاول کے حوالے سے محافل کا انعقاد شروع ہوگیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:26

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)مرکزی نعت کونسل کے زیر ِاہتمام ربیع الاول کے حوالے سے محافل کا انعقاد شروع ہو گیا، اس سلسلہ میں مرکزی نعت کونسل میں ضلع کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران ‘ ممبران کا چیئرمین خالد اقبال مسرت کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع بھر میں ماہِ ربیع الاول کے دنوں محافل،سیمینارز اور کانفرنس کے انعقاد کر نے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر خالد اقبال مسرت نے کہا کہ ربیع الاول کے پورے مہینہ میں مرکزی نعت کونسل کی جانب سے تقریبات کا اہتمام ہوتا رہے گا، 12 ربیع الاول کو مرکزی جلوس جامع مسجد حامد شاہ سے نکالا جائیگا ،جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مذکورہ مقام پر ختم ہوگا، خالد اقبال مسرت نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر بھی تقریبات منعقد کی جائینگی اور تمام تحصیلوں میں جلوس‘ محافل نعت وغیرہ کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔