مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے عوامی مجلس عمل کے معمر رہنماء کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:02

سرینگر۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے عوامی مجلس عمل کے 75سالہ رہنماء غلا نبی زکی کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج مظفر حسین عطار نے غلام نبی زکی کے وکیل این اے رونگا کے دلائل سننے کے بعد انکی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔ ایڈووکیٹ رونگا نے اپنے دلائل میں غلام نبی ذکی کے کالے قانون کے تحت نظربندی کو غیر قانونی اور غیر آئینی قراردیا۔

متعلقہ عنوان :