مظفرآباد‘انٹر کالجیٹ مقابلہ حسن نعت ،ماڈل سائنس کالج ،گرلز کالج ڈنہ نے میدان مار لیا

مقابلہ جیتنے والے طلبہ کل پاکستان مقابلہ حسن نعت میں آزادکشمیر کی نمائندگی کریں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) انٹر کالجیٹ مقابلہ حسن نعت ،ماڈل سائنس کالج ،ڈگری کالج ڈنہ نے میدان مار لیا،مقابلہ جیتنے والے طلبہ کل پاکستان مقابلہ حسن نعت میں آزادکشمیر کی نمائندگی کریں گے ،نظامت اعلیٰ تعلیم کالجز کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ جات کی اختتامی تقریب گزشتہ روز گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج میں منعقدہوئی ،تقریب کی مہمان خصوصی ناظم اعلیٰ تعلیم کالجز پروفیسر انجم افشاں نقوی تھیں جب کہ ڈویژنل ڈائریکٹر زپروفیسر قاضی محمد ابراہیم ،پروفیسر طاہر فاروق ،قائمقام پرنسپل پروفیسر عاشق حسین،پروفیسر انجم بخاری سمیت دیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر پروفیسر ریاض مغل تمام انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ،مقابلہ حسن نعت میں مرحلہ وار آزادکشمیر بھر کے کالجز نے حصہ لیا ،فائنل میں گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کے طالب علم انتصار اللہ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈنہ کی طالبہ تقدس عروج نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،مہمان خصوصی نے ہونہار طلبہ کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ،انہوں نے سربراہان ادارہ جات کو بھی مبارک باد پیش کی ،مقررین نے اپنے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ ہم نصابی سرگرمیوںمیں بھی بھرپور حصہ لیں اور آزادکشمیر کا نام پاکستان اور دنیا میں روشن کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں،ناظم اعلیٰ نے کہا کہ آزادکشمیر کے کالجز میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے ،حکومت اس سے استفادہ کے لیے کالجز کو تمام سہولیات فراہم کرے گی،انہوں نے اس موقع پر شاندار انتظامات پر گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کے پرنسپل اور سٹاف کو بھی مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :