عوامی فلاح وبہبود کے لیے تمام قومی تعمیرنوکے محکموں کواپناکرداراداکرناچاہیے‘کمشنر میرپور ڈویژن

میرپورآزادکشمیر کا جدیدشہر ہے جوتارکین وطن مقیم برطانیہ اور کثیر المقاصد منگلا ڈیم کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے کہاہے کہ میرپورآزادکشمیر کا جدیدشہر ہے جوتارکین وطن مقیم برطانیہ اور کثیر المقاصد منگلا ڈیم کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے۔ اس شہر کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے تمام قومی تعمیرنوکے محکموں کواپناکرداراداکرناچاہیے۔

ملازمین کواپنے فرائض دیانتداری ،محنت اور جانفشانی سے سرانجام دینے چاہیے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے میونسپل کارپوریشن میرپور کے زیراہتمام صفائی مہم کا معائنہ کرنے کے دوران آفیسران و اہلکاران میونسپل کارپوریشن سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین نے کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان کوبریفنگ کے دوران بتایاکہ ہم نے محدود مالی وسائل اور کم افرادی قوت کے باوجود صفائی مہم کوانتہائی موثربنایاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعمیرات عامہ اور ایم ڈی اے کی مشینری کی فراہمی سے یہ کام زیادہ بہتر طورپر کیاجارہاہے۔ ایڈمنسٹریٹر نے بتایاکہ وائی کراس، ڈی ون، اولڈ انڈسٹریل ایریا، کلیال، کھمبال، بی فور، بی فائیو، ڈی فور کی صفائی مکمل ہونے سے شہری فضابہتر محسوس کی جارہی ہے۔ کمشنر راجہ امجدپرویز علی خان نے مختلف سیکٹروں میں صفائی کے کام کامعائنہ کیااور اطمینان کااظہار کرتے ہوئے آفیسران بلدیہ کی بہتر حکمت عملی اور کارکنوں کے مشینری جذبے سے کام کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہاکہ ہم باہمی تعاون و اشتراک سے شہرکی صفائی مکمل کرینگے۔

اس موقع پرانھوں نے ادارہ ترقیات کی طرف سے شعبہ انسداد تجاوزات کے ملازمین کاایک دس رکنی گروپ اور مشینری صفائی مہم میں شامل کرنے کا اعلان کیااور انھوں نے صفائی مہم میں شامل بلدیہ ملازمین کو تنخواہ کے علاوہ بونس اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔ کمشنر میرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے ملازمین پر زور دیاکہ عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کے لیے دیانتداری محنت اور جانفشانی سے کام کریں۔ انھوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے کہاکہ 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کی تمام گزرگاہوں کو صاف ستھرا بنانے اور گندگی و کچراکے ڈھیر اٹھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :