شہدا کا خون رائیگاں نہیںجائیگا، کشمیر کی آزادی، پاکستان کیساتھ الحاق تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے، فیصل ممتاز راٹھور

خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، سابق وزیر برقیات آزاد کشمیر

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی آگنائزر کمیٹی کے سینئر رکن سابق وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ کشمیر کی آزادی اور اسکے پاکستان کیساتھ الحاق تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔

کشمیریوں کو ان کے پیدائشی اور بنیادی حق ، حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے ۔ ا نے کہا کہ کشمیری پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیں اور گزشتہ 70سالوں سے پاکستان کے بے وردی سپاہی کی حیثیت سے تکمیل پاکستان اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور سرحدی علاقوں میں اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے گھروں کو مورچوں میں تبدیل کرکے مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سنگولہ سے تعلق رکھنے والے شہداء کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں ۔ انشاء اللہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائینگی ،کشمیری کسی خونی لکیر کو نہیں مانتے اور نہ ہی سیز فائر لائن کشمیریوں کے درمیان تفریق کی علامت بن سکی ہے ،ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد کشمیری وحدت کشمیر کی بحالی چاہتے ہیں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی قراردادیں منظور کر کے تسلیم کر رکھا ہے ، بھارت بڑی چالاکی اور عیار ی سے یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ کشمیری دہشتگرد ہیں ۔

جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ کشمیر کی تین ہزار سال پرانی تاریخ ہے ۔ کشمیری امن پسند اور جنگ و جدل سے نفرت کرنے والی قوم ہے،نٹرنیشنل کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو دعوت فکر دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ اقدام کو خود دیکھیں

متعلقہ عنوان :