Live Updates

آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات ‘حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب

سردار عبدالخالق وصی 20 اور چوہدری محمد صدیق بٹلی 18 ووٹ حاصل کر کے کشمیر کونسل کے رکن منتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی کامیاب امیدوار وں کو مبارکباد پیپلز پارٹی کے محبوب حسین 3 ‘مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے امیدوار نثار انصر ابدالی 6 ووٹ حاصل کرسکے

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:54

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہو گئے‘سردار عبدالخالق وصی 20 اور چوہدری محمد صدیق بٹلی 18 ووٹ حاصل کر کے کشمیر کونسل کے رکن منتخب ہو گئے‘ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ‘ سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی کامیاب امیدوار وں کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ جمعرات کو صبح 10 بجے ایم ایل اے ہاسٹل کے لاجنگ ہال میں ہوئی۔ اس دوران 49 اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 49 میں سے ایک ووٹ مسترد قرار پایا جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عبدالخالق وصی 20 اور چوہدری محمد صدیق بٹلی 18 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار محبوب حسین 3 جبکہ مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کے امیدوار نثار انصر ابدالی 6 ووٹ حاصل کرسکے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر و مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان اور سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات