جلالپوربھٹیاں کے محلہ عالم پورہ میں غربت سے تنگ دو بچوں کے باپ نے خود سوزی کرلی

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:45

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)جلالپوربھٹیاں کے محلہ عالم پورہ میں غربت سے تنگ دو بچوں کے باپ نے خود سوزی کرلی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جلالپوربھٹیاں کے محلہ عالم پورہ کا رہائشی سرفراز احمد جو کہ دو کم سن بچوں کا باپ تھا اپنے کاروبار کی وجہ سے شدید پریشان رہتا تھا ،گھر میں نوبت فاقوں تک آگئی تھی ،چند روز قبل اس نے اپنے گھریلوحالات سے تنگ آکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا ،حالت تشویشناک ہونے سے اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔