عباسپور‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام پاکستان پیپلزپارٹی کا49 واں سال یوم تاسیس منایاگیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:22

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام پاکستان پیپلزپارٹی کا49 واں سال یوم تاسیس منایاگیا اس سلسلہ میں ایک جلسہ منعقدکیاگیا یوم تاسیس کے اس جلسہ کی صدارت پیپلزپارٹی حلقہ نمبرا کے صدرچوہدری لطیف نے کی جبکہ جلسہ کے مہمان خصوصی سردارامجدیوسف خان سابق مشیر حکومت تھے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردارامجدیوسف خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے عوام کوزبان دلی کہ وہ آخر ڈکیٹر کے سامنے کلمہ حق اداکرے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کابنیادی حق کشمیر کی آزادی ہے پاکستان آزادکشمیر کے عوام کی خوش حالی پسے ہوئے طبقات کوانکے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ذولفقار بھٹو شہید نے غریب عوام کی خدمت کابیڑا اٹھایا تھا اورپاکستان کوسراٹھا کرچلنے کے قابل بنایا لیکن آمرکویہ اداپسند نہ ہوگی اورشہید ذولفقارعلی بھٹو کو سیاسی قتل کرکے پاکستان کے عوام کامعاشی قتل کردیاگیا ہے آج جبکہ بھارت نے آزادکشمیر کی سرحدوں فائرنگاورگولہ باری توشروع کررکھی ہے لیکن بھارت پاکستان کو حقارت کی نظرسے دیکھ رہاہے ۔

(جاری ہے)

یہ صرف اورصرف ایٹمی قوت کی وجہ سے ہے آزادکشمیر اورپاکستان میں جوتعمیر وترقی ہوئی ہے وہ صرف پیپلزپارٹی کی حکومتوں کے دورمیں ہوئی ہے ہم نے آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیاں دی ہیں اورتعلیمی پیکج دیاہے اورموجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کاختم کرنے کی کوشش کی جواس حکومت کی ناکامی کومنہ بولتاثبوت ہے جلسہ سے سرداراخلاق ایوب سابق چیئرمین ،چوہدری نصیر خان ،سردارسفیرچغتائی ،فیصل نسیم ،چوہدری لطیف ۔فیصل قیوم ،سردارمشتاق ایڈووکیٹ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :