مولانااشفاق احمدربانی کی زیر صدارت تحصیل حویلی اورتحصیل عباسپور کے جید علماء کرام کاہنگامی اجلاس

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:22

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) مولانااشفاق احمدربانی کی زیر صدارت تحصیل حویلی اورتحصیل عباسپور کے جید علماء کرام کاہنگامی اجلاس مرکزی جامع مسجد حنفی عباسپورمیں منعقدہوا۔جس میں مولاناعبدالعزیز ،مولاناعطاالرحمان ،مولانا خلیق الرحمان عطا ،قاری صادق میر ،قاری مقصود فاروقی ،مفتی عبدالباسط ،مفتی ظفر محمود،مفتی محمدصدیق ،مولانا نصیرالدین ،قاری محمداعظم ،اورقاری محمدشہزاد کے علاوہ بھمبر کے علماء نے شرکت کی۔

علماء کرام نے اس بات پرانتہائی تشویش کااظہارکیا کہ چنددنوں سے مسلسل میرپورسے ایک جعلی پیر شمیم کی جانب سے چیئرمین علماء مشائح کونسل مولانا سبید اللہ فاروقی کے حوالے سے شدیدنفرت انگیز اورفرقہ واریت کوہوادینے والے بیانات اخبارارت میں چلتے رہے جس پر حساس اداروں اورقومی ایکشن پلان کے ذمہ داروں سے اپیل کی گئی کہ آزادکشمیر کے پرامن اورحساس خطہ میں فرقہ واریت کو ہوادینے والے جعلی اوردونمبر پیر اوراسکے چیلوں کو گرفتارکیاجائے جواس پرامن خطہ میں فرقہ واریت کی آگ بڑھکا ناچاہتے ہیں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مولانااشفاق احمدربانی نے کہاکہ مولانا عبیداللہ کی ذات سے اختلافات ہوسکتاہے لیکن انکے مسلک اورمرتب کوبدنام کرناعلی وحق علماء دیوبند کوبدعقیدہ اورگستاخ جیسے القاب ملناکسی طورپر قبول نہیں جن لوگوں نے انگریزکواس ملک سے نکالنے میں اہم کرداراداکیا انگریزکے کاسہ لیسوں کی اولادان کوبدنام کرنے کی کوشش کرے آج تاریخ کاہرطالب علم جانتاہے کہ برصغیر سے انگریز سامراج کونکالنے میں کن بزرگوں نے کرداراداکیا اورکس کس نے جاگیریں لیکرانگریز کی حاشیہ برداری کاکرداراداکیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر کی جرات اور حسن انتخاب کی داددیتے ہیں جہنوں نے ایک پرامن اورغیرمتنازع عالم دین کواس منصب پرفائزکیا مفتی مولاناعبدالباسط ربانی نے مولانا عبیداللہ فاروقی کویقین دلایاکہ مکتب دیوبند کے فرزند اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ کوزندہ کرتے ہوئے آپکاساتھ دینگے اورشعبدہ بازوں کونانی یادآجائے گی۔