سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری مالیات خود یوٹیلٹی الائونس لے رہے ہیں اور مزید 20ہزار سے بڑھا کر40ہزار اضافے کی سمری ارسال جبکہ ماتحت ملازمین کو اس سے مکمل طور پر محروم رکھا ہوا ہے ‘محکمہ سروسز تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ‘ چیف سیکرٹری فوری نوٹس لیں

صدر ایسوسی ایشن محمد شریف اعوان و دیگر کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) محکمہ سروسز تباہی کے دھانے پر چیف سیکرٹری فوری نوٹس لیں۔ صدر سیکرٹریٹ ایمپلائز نی5دسمبر 2016 10بجے دن ایگزیکٹیو باڈی اور سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ دوہرے معیار پسند وناپسند سیکرٹری سروسز کی عدم دلچسپی ملازمین نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ۔سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری مالیات خود یوٹیلٹی الائونس لے رہے ہیں اور مزید 20ہزار سے بڑھا کر40ہزار اضافے کی سمری ارسال جبکہ ماتحت ملازمین کو اس سے مکمل طور پر محروم رکھا ہوا ہے نائب قاصدین کے جائز کاموں تک بھی وزیراعظم اور چیف سیکرٹری یا کسی وزراء کی سفارش نہ ہوتو کام التواء میں رکھا جاتا ہے پرامن ملازمین کو وزیراعظم اور حکومت کے خلاف مجبوراً ہڑتال پر اکسایا جارہا ہے نہ جانے کون سے خفیہ ہاتھ یہ سب کچھ کروا رہے ہیں سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزادکشمیر نے مکمل تالہ بند ہڑتال کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ایسوسی ایشن محمد شریف اعوان نے کہا کہ ریاستی ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس سے محروم جبکہ پنجاب سے ہٹ کر تعلیمی قابلیت کی قدغن عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ذاتی معاون کی 13اسامیاں سے حکومتی منظوری کے باوجود قدغن نہ اٹھانا زیادتی ہے عارضی ملازمین کو یکمشت فارغ کیے جانے کی کارروائی جاری ہے 130گھرانوں کے معاشی قتل پر خاموش رہنا قتل کے مترادف ہے ،ملازمین حقوق کے لیے حلف اٹھایا ہوا ہے جسکی پاداش میںمجبورہوکر ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے محکمہ سروسز میں ہر معاملات میں دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے ماسوائے احتجاج کے کوئی راستہ باقی نہیں رہ گیا اس موقع پر دیگر عہدیداران آزاد علی شاہ، چوہدری منظور،قاضی حفیظ، راجہ صیغم فاروق، ملک فاروق حیدر، خالد راٹھور، اصغر خا یوسفزئی، گلزار عباسی، جاوید چوہدری، امجد اعوان، اظہر ڈار،نجم الحسن نقوی، قاضی اقبال، یوسف مغل، الطاف شیخ، شاہ زمان مغل ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالا ت کااظہار کرتے ہوئے صدر ایسوسی ایشن فیصلہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مکمل تالہ بندی کے لیے کام شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :