سرینگر‘ ریل سروس کے مسلسل 145 دن معطل رہنے سے بھارتی ریلوے کو ساڑھی4 کروڑ روپے نقصان

12 ٹرینوںپر روزانہ 20 ہزار سے زائد لوگ سفر کرتے تھے،جلد سروس بحال ہو گی، ریلوے افسر

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:17

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے باعث بارہمولہ اور بانہال کے درمیان ریل سروس کے مسلسل 145 دنوں تک معطل رہنے سے بھارتی ریلوے کو ساڑھی4 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔گزشتہ روز یہاں ریلوے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کشمیر میںریلوے ٹریک پر روزانہ12 ٹرینیں چلائی جاتی تھیں جس سے روزانہ تین لاکھ روپے آمدن ہوتی تھی۔

روزانہ ریل گاڑیوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد لوگ سفر کرتے تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسر نے بتایا کہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد ریل سروس کو احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کیا گیا تھا۔ 145 دنوں کے دوران ریل سروس معطل رہنے، ریلوے ٹریکوں اور دیگر ریلوے املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے نتیجے میں محکمہ کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا ‘۔ ریلوے افسر نیکہا کہ چند دنوں میں ریل سروس کو معمول کے مطابق بحال کیا جائے گا۔سینئر ریلوے افسران پر مشتمل ایک ٹیم نیگزشتہ روز سرینگر سے بانہال تک بچھی ہوئی ریل پٹریوں کا جائزہ لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :