ہارون آباد نواحی گائوں 35تھری آر میں ھیروئن کا نشہ کرتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:11

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ہارون آباد نواحی گائوں 35تھری آر میں ھیروئن کا نشہ کرتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 35تھری آر میں عرفان نامی شخص جوکہ نشہ کرنے کا عادی تھا جو گزشتہ روز اپنے گھر میں ھیروئن کا نشہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔