جنوبی پنجاب: گیس، بجلی کی لوڈشیڈنگ، 70 فیصد انڈسٹری بند

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب میں اپٹما کے 320 یونٹ ہیں لیکن بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے 70 فیصد یونٹ بند ہونے پر 65 فیصد ایکسپورٹ متاثر ہوئی ہے جس سے گزشتہ چند سالوں میں ابتک 60 لاکھ مزدور بیروز گار ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ٹیکسٹائل پیکج پر عملدراآمد کو تیار نہیں جس کی وجہ سے چیمبر ا آف کامرس اور اپٹما نے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپٹما عہدیداروں کا مؤقف ہے کہ حکومت دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 925 روپے کی بجائے 400 روپے وصول کرے اور بجلی بھی 7 روپے فی یونٹ کے حساب سے دے کر ٹرن اوور ٹیکس پوائنٹ 25 کرنے کا اعلان کرے۔اپٹما نے ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے بھارت کی تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے جس پر تاحال حکومت نے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا۔حکومت کی ناقص پالیسیوں اور انرجی بحران سے ملکی انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے ملکی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :