الحمد اسکائوٹس گروپ کی جانب سے پاکستان بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے انٹرنیشنل کمشنر عبدالمنان کی صحت یابی کے لئے دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 1 دسمبر 2016 12:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) الحمد اسکائوٹس گروپ کے گروپ اسکائوٹ لیڈر قاضی ناصر کی جانب سے پاکستان بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے انٹرنیشنل کمشنر عبدالمنان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر تھے۔ اس کے علاوہ کراچی کے مختلف اسکائوٹس گروپ نے بھی شرکت کی۔ اسکائوٹس سلیم سلام، انور علی بھٹی، محمد الیاس، احمد چچا اور محمد جاوید، طارق علی نے بھی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :