مقبوضہ کشمیر‘مشترکہ حریت قیادت کا نیا احتجاجی کیلنڈر جاری

کل جمعہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹروں کی طرف آزادی مار چ کیا جائیگا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے آئندہ ہفتے کے لیے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی کیلنڈ رمیں کل جمعہ سے 8دسمبربروز جمعرات کے لیے احتجاجی پروگرام جاری کیا گیا ہے جس کے تحت جمعہ کوتما م تحصیل ہیڈکوارٹر وں کی طر ف آزادی مارچ ہوگا۔

نظربند کشمیریوں کے ساتھ قابض انتظامیہ کے انتقامی رویے کو اجاگر کیا جائے گااور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔3اور4دسمبربروز ہفتہ اور اتوار کو ہڑتال میں چھوٹ دی گئی ہے اور تمام کاروباری و تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

5دسمبربروز پیر کو جموں وکشمیر کے تمام علاقوں سے لالچوک سرینگر کی طرف آزادی مارچ ہوگا۔

6دسمبر کو خواتین اسمبلی ہو گی۔ 7دسمبر کوکپواڑہ سے قاضی آباد، بارہمولہ سے پیرن پلن، بانڈی پورہ سے اجس، بڈگام سے وترہ ہال ، گاندربل سے تلہ مولہ، سرینگر سے نوگام، پلوامہ سے مورن، شوپیان سے وچی، کولگام سے دمحال ہانجی پورہ اور اسلام آباد سے چھتر گل تک مارچ ہوگاجبکہ اس دن نماز ظہر کے بعد آزادی کے حق میں اجتماعات بھی ہونگے۔ 8دسمبر کو دن گیارہ سے چار بجے تک علاقائی سطح پر مختلف گائوں ملکر آزادی کنونشن منعقد کریں گے۔ہفتہ اور اتوار کے سوا تمام دن ہڑتال جاری رہے گی جبکہ 7اور8دسمبر کو بھی چار بجے کے بعد ہڑتال میں چھوٹ ہوگی۔