مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں24کشمیریوں کو شہیدکیا

گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 352 کشمیری شدیدزخمی ہوئے گھروں میں زبردستی داخل ہو کر121گھروں کو نقصان پہنچایااور لوٹ مار کی ‘ایک خاتون بیوہ اور ایک بچہ یتیم ہوا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں 2کم عمر لڑکوں سمیت24 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 352 کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران202شہریوںکو جن میں بیشتر نوجوان اور حریت رہنماء شامل تھے گرفتار کیاگیا۔ بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںنے گزشتہ ماہ گھروں میں زبردستی داخل ہو کر121گھروں کو نقصان پہنچایااور لوٹ مار کی ۔ ان شہادتوں کے نتیجے میںایک خاتون بیوہ اورایک بچہ یتیم ہوا۔

متعلقہ عنوان :