13سالہ چرواہا نہر پنجند میں گر کر جا ںبحق

بدھ 30 نومبر 2016 23:25

رحیم یار خان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)توازن برقرار نہ رکھنسے 13سالہ چرواہا نہر پنجند میں گر کر جا ںبحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز 120موری کا رہائشی13سالہ محمد رفیق جوکہ مویشیوں چرارہا تھااور پانی پینے کیلئے نہر پنجند کینال کے کنارے پر گیا ،اسی دوران اچانک پائوں پھسل جانے کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ پایا اور بے نہر پنجند کینال میں گر کر جا ں بحق ہو گیا، اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے نعش پنجند کینال سے نکال کر تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔