تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے پرائیویٹ اداروں کے بورڈ سے الحاق کیلئے شیڈول جاری کردیا

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ڈی جی خان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے پرائیویٹ اداروں کے بورڈ سے الحاق کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ․ ای ڈی او ایجوکیشن / ڈی پی آئی کالجز پنجاب سے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے والے خواہشمند ادارے سیشن 2017-19 کیلئے بورڈ کے ساتھ الحاق کر سکتے ہیں ․ اس سلسلے میں درخواست فارم اور دستاویزات مکمل کر کے 31جنوری 2017تک متعلقہ برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں ․ یہ بات سیکرٹری بورڈ رائو شاہد محمود کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔