میٹرک سالانہ امتحان 2016کے نتائج کی بنیاد پر قومی ذہانت اور ہجری سکالرشپ کیلئے طلبائوطالبات نامزد

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ڈی جی خان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ثانوی و ا علی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2016کے نتائج کی بنیاد پر قومی ذہانت اور ہجری سکالرشپ کیلئے طلبائوطالبات کو نامزد کر دیاہے او رآخری امیدوار کے حاصل کردہ نمبر 1060جبکہ حفاظ قرآن ، ٹیچرچلڈرن سمیت مخصوص کوٹہ کے تحت 970سے 1060تک نمبر حاصل کرنے والوں کو اہل قرار دیاگیاہے اس سلسلے میں طلبائوطالبات 17دسمبر تک مجوزہ فارم پر درخواستیں بھجوا سکتے ہیں ․ درخواست فارم بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے بھی ڈاون لوڈ کیاجاسکتاہے ․ یہ بات ڈپٹی سیکرٹری انکوائری / اکیڈمک کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ میں کہی گئی ہے �

(جاری ہے)