خود احتسابی انسان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی فراہم کرتی ہے،پروفیسرڈاکٹرالطاف حسین

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ڈی جی خان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ غازی خان ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا ہے کہ خود احتسابی انسان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی فراہم کرتی ہے طالبہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں نیب کی کرپشن کے خلاف آگہی سیمینار ، تقریبات یقینا معاشرہ کو کرپشن سے پاک کرنے میں سود مند ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں ’’ کردار سازی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف پکڑ دھکڑ یا پھر ڈھنڈے کے زور پر ختم نہیں کیا جاسکتا کرپشن کا مکمل خاتمہ اس وقت ہوگا جب ہم اپنی کردار سازی کریں گے جب ہم اپنی اصلاح کرنا شروع کر دیں تو یقینا معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کے منازل طے کریگا ج کی تقریب میں طلبہ و طالبات کی تقریروں میں وہ لوازمات موجود تھے جو کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے نہ صرف کافی ہیں بلکہ اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خالد محمود اور سربراہ ادارہ پروفیسر سجاد حسین خٹک ، پروفیسر زائد رسول ، نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اپریل 2015سے نیشنل اکائونٹ ایبلٹی بیورو ملتان میں فعال ہے اوراس وقت 713کردار سازی سوسائٹیز کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جس کے ذریعے مختلف سکولوں میں جاکر طلباء و طالبات کو کردار سازی سے متعلقہ آگاہ کیا جاتا ہے اس موقع پر ڈویژن بھر کے کالجوں سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خالد محمود نے معززمہمانوں کو شیلڈ جبکہ طلبہ و طالبات میں گفٹ تقسیم کیے اور کرپشن کے خلاف کردار سازی کے قیام کو یقینی بنانے کا باقاعدہ حلف بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :