فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلز 2دسمبرسے شروع ہونگے

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

فیصل آباد۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) فیسکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرکٹ ٹرائلز 2دسمبرتا 4دسمبر 2016ء کو صبح 9:00بجے فٹ بال گرائونڈفیسکو ہیڈکوارٹرز کینال روڈفیصل آباد میں شروع ہوں گے ۔فیسکو ترجمان طاہر شیخ نے آج یہاں بتایا کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی عمر 1-10-2016 کو 16سال سے کم اور 19سال سے زیادہ نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند 18سال سے کم عمر ہونے کی صورت میں اپنے ہمراہ" ب" فارم اور اس کی تصدیق شدہ کاپی لائیںاور18سال سے زائد عمر کے کھلاڑی اصل شناختی کارڈ اور اس کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی ہمراہ لائیں۔ پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ جس میں 50میٹر کی دوڑ ، 10پش اپ ، لانگ جمپ اور 6چن اپ شامل ہیں ان سب کو پاس کرنا لازمی ہے ۔دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کا ٹیسٹ ہو گا۔آخری مرحلے میں ضلع فیصل آباد کے پانچ بیسٹ فیلڈرز کا انتخاب کیا جائے گا۔جن کے حتمی ٹرائلز واپڈاسپورٹس بورڈ لاہور کرے گا۔ والدین ، اساتذہ اور سپورٹس آرگنائزیشن سے گذارش ہے کہ وہ دلچسپی رکھنے والے لڑکوں کی ٹرائلز میں شرکت یقینی بنائیں۔ مزید معلومات کیلئے 0345-1500414, 0345-1500751 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :