حلقہ پی پی 70 میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں بنیادی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچا دی گئی ہیں، رانا احمد شہریار

بدھ 30 نومبر 2016 23:22

فیصل آباد۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق حلقہ پی پی 70 میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں بنیادی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچا دی گئی ہیں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں وسعت کیلئے ترقیاتی عمل جاری ہے۔یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی ہدایت پر مسلم لیگی رہنما رانا احمد شہر یار نے چیئرمین میاں عبد الرشید کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پبلک پارکس، سیوریج سسٹم اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی قیادت میں حلقہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں مرکزی شاہرات کی این ایل سی سے تعمیر کے ساتھ ساتھ اندرونی محلوں کی سڑکوں کی پائیدار تعمیر سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوئی ہے۔چیئرمین میاں عبدالرشید نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خاں کے دور میں حلقہ میں اربوں روپے سے بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :