سی پی او فیصل آبادکی تھانہ ڈجکوٹ کی فارمل انسپکشن اور فرنٹ ڈیسک کا وزٹ

بدھ 30 نومبر 2016 23:22

فیصل آباد۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمدکوثر نے تھانہ ڈجکوٹ کی فارمل انسپکشن کی، اس موقع پر سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ڈی ایس پی فیکٹری ایریا ملک خالد ،ایس ایچ اوڈجکوٹ سب انسپکٹر ندیم انجم ،ریڈر ٹو سی پی اوہیڈ کانسٹیبل محمد عابد اور دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا جس میں ریکارڈ کی تکمیل کو مزید بہتر کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسوں کرنے کی ہدایت کی گئی ، مقدمات برخلاف اشخاص میں کاروائی انسدادی زیادہ سے زیادہ عمل میں لائی جائے ،جرائم کے انسدادکیلئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، سی پی او فیصل آباد نے روزنامچہ کے مندرجات پڑھنے کے بعد اسکی پڑتال کی کہ آیا یوسی پٹرولنگ اور دیگر ڈیوٹی بمطابق روزنامچہ درست ہے یا نہیں ، اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ اواور انچارج انوسٹی گیشن کو حکم دیا کہ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے جبکہ محرر اور فرنٹ ڈیسک پر تعنیات عملہ کو حکم دیا کہ آنے جانے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے۔

متعلقہ عنوان :